دبئی (8 مئی 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
یو اے ای کی وزارت دفاع کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ملکی دفاعی نظام نے مزید 2 بیلسٹک میزائل اور 3 ڈرون تباہ کر دیے، 8 مئی کو ہونے والے ایرانی حملوں میں 3 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت درمیانی نوعیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی یو اے ای پر حملوں کی تردید
وزارت دفاع نے کہا کہ حملوں کے آغاز سے اب تک 551 بیلسٹک میزائل، 29 کروز میزائل اور 2263 ڈرون تباہ کیے گئے، ایرانی حملوں میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 230 ہوگئی جبکہ مختلف ممالک کے شہری متاثر ہوئے، متاثرین میں اماراتی، پاکستانی، مصری، بھارتی، بنگلادیشی، فلپائنی و دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔
The UAE air defence systems engaged 2 ballistic missiles and 3 UAV’s.
The Ministry of Defence announced that on May 8, 2026, the UAE air defence systems engaged 2 ballistic missiles and 3 UAV’s launched from Iran, resulting in 3 moderate injuries.
Since the beginning of the… pic.twitter.com/wuEKN00SHg
— وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) May 8, 2026
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی جبکہ ایک مراکشی شہری بھی شہید ہوئے، شہری ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 تک جاپہنچی، جاں بحق افراد میں پاکستانی، بھارتی اور مصری شہری بھی شامل ہیں۔
یو اے ای حکام نے کہا کہ ریاست کی سلامتی، خود مختاری اور استحکام کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر تیار ہیں، قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات نے ایران کے حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے دفاعی عزم کا اعادہ کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


