تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

متحدہ عرب امارات کا امریکی اتحاد میں شمولیت کا اعلان

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے بھی مشرق وسطیٰ سے متعلق قائم امریکی اتحاد میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ امارات کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل سیکیورٹی کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ سالم الزابی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یو اے ای مشرق وسطیٰ سے متعلق قائم امریکی اتحاد میں شمولیت اختیار کررہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات گلوبل انرجی سیکیورٹی یقینی بنانے، عالمی معیشت کیلئے توانائی کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے امریکا کی جانب سے قائم اتحاد میں شمولیت اختیار کررہا ہے۔

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کیلئے یہ اتحاد تشکیل دیا ہے جس میں اب تک سعودی عرب، آسٹریلیا، بحرین اور برطانیہ شامل ہوچکے ہیں۔

تیل تنصیبات پر حملہ عالمی معیشت پر حملہ ہے: سعودی فرمانروا

امریکا نے خلیج فارس میں آئل ٹینکر پر ہونے والے حملوں کے بعد یہ اتحاد تشکیل دیا تھا اور حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔

یہ اتحاد تیل کی ترسیل کے حوالے سے دنیا کی سب سے اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز، باب المندب اور خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کیلئے کام کرے گا۔

خیال رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی طاقتوں کو شدید تشویش ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments

- Advertisement -