نائب صدر و وزیر اعظم یواےای نے عوامی سلامتی سے متعلق نیا قانون جاری کر دیا۔ نئے قانون کا مقصد حادثات سے ہونے والی اموات، زخمیوں و مالی نقصان میں کمی لانا ہے۔
نئے قانون کے تحت تقریبات، عوامی مقامات اور عمارتوں میں سخت حفاظتی معیار نافذ کیے جائیں گے۔ تقریبات، عوامی مقامات پر فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی اخراج کے راستے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
دبئی میونسپلٹی کی ماحولیاتی، صحت و سلامتی ایجنسی قانون کے نفاذ اور نگرانی کی ذمہ دار ہو گی۔ قانون کے تحت خطرناک مواد، آتش گیر اشیا کے غیرمجاز استعمال پر پابندی ہو گی۔
عوامی مقامات پر حفاظتی ہدایات اور ایمرجنسی اقدامات پر عمل کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہو گی، قانون کی خلاف ورزی پر 500 درہم سے10 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
عوامی سیفٹی سے متعلق نیا قانون یکم جون 2026 سے نافذ العمل ہو گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


