The news is by your side.

Advertisement

دبئی، پاکستانی پولٹری مصنوعات پر 8 سالہ پابندی ختم

اسلام آباد : وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عائد 8 سالہ پابندی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے آٹھ سال قبل پاکستانی پولٹری مصنوعات پر لگائی پابندی کو فی الفور ہٹا لیا ہے جس کے بعد پاکستان سے پولٹری مصنوعات جیسے مرغی کا گوشت اور انڈے سمیت دیگر پولٹری مصنوعات یو اے ای درآمد کی جا سکیں گی۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی طرف سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر لگی پابندی کو ہٹائے جانے کے بارے میں حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد ایکسپورٹ کے لیے وزارتِ تجارت کے محکمے کی سرٹیفائیڈ پاکستانی کمپنیاں انڈے اور مرغی کا گوشت متحدہ عرب امارات درآمد کر سکیں گی۔

اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ یہ گوشت اور انڈے متحدہ عرب امارات کے مطلوبہ معیار اور حفظانِ صحت کے سرٹیفیکٹ سے منسلک مذبح خانے کا ہی ہوگا جو پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے درآمد ہوگا۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے پولٹری مصنوعات سعودی عرب بھیجنے پر تاحال پابندی برقرار ہے، ایسے وقت میں پاکستانی تاجروں پر عائد پابندی ختم ہونے سے انہیں مارکیٹ میں جگہ بنانے کا بہتری موقع میسر آیا ہے۔

یہ پڑھیں: سعودی عرب نے بھارت کی پولٹری مصنوعات پر پابندی عائد کردی

عرب میڈیا کے مطابق سعودی انتظامیہ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں بھارتی پولٹری مصنوعات پر یہ پابندی عائد کی تھی کیوں کہ بھارت کے کئی شہروں میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں