تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جھگڑے کے دوران بیوی کی ویڈیو بنانا شوہر کو مہنگا پڑگیا

ابوظبی : اماراتی عدالت نے بیوی نے ویڈیو بناکر ساس کو بھیجنے پر غیر ملکی شوہر کو چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے غیر ملکی شوہر کو اپنی اماراتی بیوی کی نجی زندگی میں دخل اندازی کرنے کے الزام میں سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شوہر نے اپنی جھگڑالوں بیوی کی بداخلاقیوں سے متعلق اپنی ساس کو مطلع کیا تھا تاہم انہوں نے یقین کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد شوہر نے یہ تہیہ کرلیا کہ وہ ثبوت کے ساتھ اپنی ساس سے اہلیہ کی شکایت کرے گا۔

غیر ملکی شوہر نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھگڑے کے دوران اپنی اماراتی اہلیہ کی ویڈیو بناکر واٹس ایپ کے ذریعے اپنی ساس کو بھیج دی لیکن جب اس واقعے کا بیوی کو علم ہوا تو اس نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا کہ اس کےشوہر نے ویڈیو بناکر غیر اخلاقی حرکت کی ہے۔

شوہر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میری اہلیہ میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی جس کی میں بارہا اپنی ساس سے شکایت کرچکا ہوں تاہم انہوں نے میری کسی بات کا اعتبار نہیں کیا جس کے باعث نے یہ ویڈیو بنائی۔

عدالت نے بیانات سننے کے بعد اماراتی بیوی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم (غیر ملکی شوہر) نے بغیر اجازت ویڈیو بناکر اہلیہ کی نجی زندگی میں دخل اندازی کی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے ملزم کا موبائل فون ضبط کرکے واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل کردیا جبکہ 10 ہزار درہم جرمانہ، چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -