The news is by your side.

Advertisement

یو اے ای اور پاکستان کی دوستی مزید مضبوط ہوگی، شیخ نیہان بن مبارک النایان

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ ہنڈریڈ انڈیکس بلندیوں کی جانب گامزن ہے، انڈیکس سینتالیس ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کرگیا، متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا، انھوں نے کہا کہ یو اے ای نے ہمشہ پاکستان کے ساتھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دروان ہنڈریڈ انڈیکس نے سینتالیس ہزار پوائنٹس کی سطح بھی کراس کرلی، ہنڈریڈ انڈیکس میں چار سو چالیس سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔

متحدہ عرب امارات کے شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے آج اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا، وزیر ثقافت یو اے ای نے روائتی گھنٹہ بھی بجایا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ یو اے ای نے ہمشہ پاکستان کے ساتھ دیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یو اے ای کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النایان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یو اے ای پرائیوٹ اینڈ پبلک سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ہے، پاکستان یو اے ای کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے۔

انکاکہناتھاکہ یو اے ای اور پاکستان کی دوستی مزید مضبوط ہوگی، پاکستان کے مستقبل پر اعتماد ہے، دنیا میں امن قائم کرنے میں پاکستان کا بڑا کردار رہاہے۔

اس موقع پر ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا تیسری بہترین پرفارمنس کرنے والی مارکیٹ ہے ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چالیس فیصد حصص کی فروخت سے قبل شیخ نہان بن مبارک النہیان کا دورہ نہایت اہم ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج منیر کمال کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چالیس فیصد شیئرز کی نیلامی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ برے وقت میں متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں