تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

یو اے ای میں چھٹیوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر نجی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن کے موقع پر نجی اداروں میں چار چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر یکم دسمبر بروز بدھ سے 3 دسمبر بروز جمعہ تک چھٹی ہوگی اور 4 دسمبر سے ملازمین دفتری اوقات کے مطابق آفس آئیں گے۔

تعطیلات کا اعلان وزارت انسانی وسائل اور امارات کی طرف سے منظور شدہ سرکاری تعطیلات سے متعلق کابینہ کی قرارداد پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا گیا۔

علاوہ ازیں اماراتی ایئرلائنز نے رہائشیوں کو بیرون ملک چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کروائے ہیں جن کے تحت مسافروں کو ریٹرن ٹکٹ، ناشتہ، 3 راتوں کا ہوٹل قیام دیا جائے گا۔

ایئرعربیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تعطیلات کے دوران 11 مقامات کیلئے کرایوں میں کمی سے متعلق پیکیج متعارف کرائے گئے ہیں جن کی شروعات کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے کی جا رہی ہیں جہاں کا کرایہ ایک ہزار 249 درہم فی کس مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح شارجہ کی ائیرلائن نے الماتی اور سلالہ کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کروائے ہیں جن کے تحت کیف کیلئے 1 ہزار 499 درہم، ماسکو کیلئے ایک ہزار 649 درہم، باکو کیلئے 1 ہزار 675 درہم، استنبول کیلئے 1 ہزار 799 درہم، تبلیسی کیلئے 1 ہزار 949 درہم، تاشقند کیلئے 1 ہزار 999 درہم اور نیروبی کیلئے 3 ہزار 359 درہم مقرر کئے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلائی دبئی نے مالدیپ، شرم الشیخ، زنجبار، ترانہ، باکو، یریوان، بلغراد، سراجیوو اور دیگر مقامات کیلئے زبردست پیکیجز کا اعلان کیا ہے اور سب سے سستے پیکیج کی قیمت 1 ہزار 549 درہم سے شروع ہو گا اور ان پیکیج کے تحت مسافر 20 سے 29 نومبر تک بکنگ کی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -