تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ابوظہبی: گھر پر ’نوپارکنگ‘ کا سائن بورڈ آویزاں کرنے پر 1 درہم جرمانے کی سزا

ابوظہبی : حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت گھر یا عمارت کے باہر ’نو پارکنگ کا سائن بورڈ یا پوسٹر لگانے والوں کو  1 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ریاست کے رہائشیوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ اپنے گھروں پر ’نو پارکنگ کے سائن بورڈ اور پوسٹر انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ لگائیں‘۔

ابوظہبی انتظانیہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی رہائشی اپنے گھر، عمارت، گلی یا کسی اور جگہ پر ’نو پارکنگ کا سائن بورڈ یا پوسٹر‘ لگاتا ہوا پکڑا گیا تو  اسے 1 ہزار درہم جرمانہ ایک ماہ کے اندر اندر ادا کرنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے اعلامیے میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جس نے عائد جرمانہ معینہ مدت تک ادا نہیں کیا اس کا کیس عدالت بھیج دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابوظہبی حکام کی جانب سے مذکورہ اعلامیہ ریاست میں بڑھتے ہوئے نو پارکنگ کے سائن بورڈ اور پوسٹر کی تعداد میں کمی کرنے کی غرض سے جاری کیا گیا ہے۔

ابو ظہبی کے حکام نے کہا کہ اگر کوئی بغیر اجازت نو پارکنگ کا سائن بورڈ یا پوسٹر لگاتا ہوا نظروں میں آگیا، اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جانب سے نو پارکنگ کے سائن بورڈ اور پوسٹر لگاکر شہر کی خوبصورتی کو بگاڑا، اسے متعلقہ ادارے کے حکام کا سامان کرنا پڑے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کو خبردار کیا کہ اگر کسی رہائشی نے گھر یا عمارت کے باہر کھڑی پر کوئی کاغذ لگا کر یہ دعویٰ کیا کہ میرے گھر کے آگے کھڑی ہے تو اسے بھی 1 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -