تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

یو اے ای: آئندہ ماہ لاگو ہونیوالے نئے ویزہ سسٹم میں نیا کیا ہے؟

متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی نے ملک میں نیا ویزہ سسٹم آئندہ ماہ 3 اکتوبر سے نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس نئے ویزہ سسٹم کے تحت تنخواہ دار افراد، خود ملازمت کرنے والے، کمپنیوں میں سرمایہ کاروں یا شراکت داروں کو 5 سال کے لیے اسپانسر کے بغیر ویزہ حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ گرین ویزہ رکھنے والے اپنے خونی رشتے داروں کی کفالت کر سکتے ہیں۔ یہ نظام امارات کی لیبر مارکیٹ کو زیادہ لچک اور آزادی فراہم کرتا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی اتھارٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’امارات میں غیر ملکیوں کے داخلے اور رہائش کے لیے نئے ضوابط 3 اکتوبر سے نافذ کیے جائیں گے۔ ویزہ پالیسی میں بڑی لچک رکھی گئی ہے۔ ریکارڈ وقت میں ویزہ حاصل کیا جاسکے گا۔

وفاقی اتھارٹی میں معاون خدمات ادارے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خمیس الکعبی نے کہا کہ نیا ویزا نظام ریکارڈ وقت میں تیار کیا گیا ہے، جس میں تمام بنیادی ضرورتوں کو مدنطر رکھا گیا ہے، اس نئی پالیسی کے تحت امارات میں اقامہ ختم ہونے یا منسوخ ہونے کے بعد بھی غیر ملکیوں کو 6 ماہ تک قیام کی سہولت مل سکے گی اور اس میں ایک، ایک ماہ کی مدت کی توسیع ہوگی۔

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی ویزہ پالیسی سے ہر کٹیگری کے لوگ نئی سہولتوں سے فائدہ اٹھاسکیں گے جب کہ تفصیلات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ اور اسمارٹ ایپلی کیشن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -