The news is by your side.

Advertisement

دبئی: مساج کے بہانے تاجرکو لوٹنے والے افریقی گینگ کو سزا

دبئی:  مساج کے بہانے تاجر کو  لوٹنے ، تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیو بنانے کے جرم میں  متحدہ عرب امارات کی عدالت نے افریقی جوڑے کو دوسال کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق  67 سالہ ایرانی تاجر   آن لائن اشتہار کے ذریعے ایک ہوٹل پہنچا ، جہاں اسے زبردستی کمرے میں باندھ کر زدو کوب کیا گیا، ا س کا موبائل فون ، گھڑی اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیے اور اس کی برہنہ ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر  پاس ورڈ لیے گئے ۔ مجرموں نے مذکورہ تاجر کے اکاؤنٹس سے 40 ہزار درہم کی رقم بھی ہتھیالی۔

 تاجر نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ  اس نے    ایک مساج کا اشتہار دیکھا جس میں سنہرے بالوں والی گوری مساجن سے مساج کرانے کا کہا گیا تھا، رابطہ کرنے پر اسے  ہوٹل المقربات  آنے کا کہا گیا۔

جب وہ مذکورہ مقام پر پہنچا تو کمرے میں بالکل اندھیرا تھا اور ایک نسوانی آواز نے اسے اندر آنے کو کہا۔ تاجر کے مطابق وہ اندر داخل ہونے سے ہچکچایا تو بغلی کمرے سے دو نائجیرین نیگرو برآمد ہوئے اور اسے زبردستی دھکیلتے ہوئے کمرے کے اندر لے گئے، جہاں اسے اس کے اپنے کپڑوں سے باندھا گیا۔

اندر جانے پر تاجر کو معلوم ہوا کہ کمرے میں موجود عورت بھی نائجرین ہے اور اسے لوٹنے والا یہ پورا گینگ ہے، انہوں نے برہنہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر اے ٹی ایم کارڈ کے پاس ورڈ لیے اور مشین سے کیش نکالا۔

پولیس کے مطابق کیمروں کی ریکارڈنگ سے  26 سالہ نائجرین مرد اور 32 سالہ نائجرین عورت کی شناخت کی گئی جس میں سے مرد ان کی گرفت میں آگیا جبکہ عورت تاحال مفرور ہے۔ پولیس نے مقامی عدالت میں مقدمہ پیش کیا ، جس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مجرم کو اس کی موجودگی میں جبکہ مجرمہ کو اس کی غیر موجودگی میں دو سال کی سزا سنادی، سزا مکمل کرنے کے بعد مجرم کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں