جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

یو اے ای میں فضائی خطرات نہ ہونے کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اماراتی وزارت دفاع نے حالیہ گھنٹوں میں فضائی خطرات نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ایران کے کسی میزائل یا ڈرون حملے کا ثبوت نہیں پایا ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز سے 537 بیلسٹک میزائل تباہ کیے جاچکے ہیں۔

اماراتی وزارت دفاع نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے 26 کروز میزائل اور 2 ہزار 256 ڈرونز بھی تباہ کیے جاچکے ہیں، حالیہ گھنٹوں میں کوئی حملہ نہیں ہوا جس سے کوئی شخص زخمی ہوا ہو۔

یہ پڑھیں: یو اے ای کا آبنائے ہرمز بندش پر سلامتی کونسل کے اقدام نہ اٹھانے پر مایوسی کا اظہار

حکام کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی زخمیوں کی تعداد 224 ہے، زخمیوں میں پاکستان، بھارت، فلپائن مصر اور ایران سمیت متعدد ممالک کے شہری شامل ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 10 سویلین شہید ہوچکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں