تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

متحدہ عرب امارات، کرونا کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کرونا کے حوالے سے مثبت خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق اتوار بارہ ستمبر کو  کرونا سے ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 620 کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 886 تک پہنچ گئی۔

وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 77 ہزار 394 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی‘۔

محکمہ صحت کے مطابق کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 62 تک پہنچ گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار 948 تک پہنچ گئی۔

وزارتِ صحت نے ایک بار پھر عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور سماجی فاصلے کر برقرار رکھنے سمیت فیس ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب وزارتِ صحت نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 574 شہریوں کو کرونا ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی، جس کے بعد اب تک شہریوں کو دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ 42 ہزار تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -