(17 مئی 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ابو ظہبی کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ ہوا ہے۔
ابو ظہبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ابوظہبی حکام نے الظفرہ ریجن میں واقع براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی اندرونی حدود سے باہر ایک الیکٹریکل جنریٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا جو کہ ڈرون حملے کی وجہ سے لگی تھی۔۔
بیان میں کہا گیا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی ریڈیولوجیکل حفاظت کے معیار پر کوئی اثر پڑا ہے، تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں اور مزید تفصیلات سامنے آنے پر فراہم کی جائیں گی۔
Authorities in Abu Dhabi responded to a fire incident that broke out in an electrical generator outside the inner perimeter of the Barakah Nuclear Power Plant in the Al Dhafra Region, caused by a drone strike. No injuries were reported, and there was no impact on radiological…
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) May 17, 2026
ابو ظہبی میڈیا آفس کے مطابق فیڈرل اتھارٹی فار نیوکلیئر ریگولیشن نے تصدیق کی کہ اس آگ سے پاور پلانٹ کی حفاظت یا اس کے بنیادی نظاموں کی تیاری پر کوئی اثر نہیں پڑا اور تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام کو یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ وہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہیں یا غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


