تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یو اے ای: رمضان المبارک میں کام کے اوقات کار کا اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سرکاری اوقات کار کا اعلان کردیا جس کے مطابق وفاقی حکومتی ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک پیر سے جمرات تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 تک کھلیں گے۔

رمضان المبارک میں 40 فیصد سرکاری ملازمین کو جمعہ کے روز گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اس سال کے آغاز میں ایک مختصر کام کے ہفتے میں تبدیل ہوا جس کے مطابق جمعہ کا آدھا دن جبکہ ہفتہ اور اتوار ملک میں نئے ویک اینڈ ہوتا ہے۔

رمضان کے مقدس مہینے میں اسکول اور دفتر کے اوقات کم کردیئے جاتے ہیں۔ دوسری جانب مساجد نے شام دیر تک اور آدھی رات کے بعد کی نمازوں میں توسیع کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق 2 اپریل 2022 رمضان کا پہلا دن ہوگا تاہم اصل تاریخ کا تعین ہلال کا چاند نظر آنے سے کیا جائے گا جس پر اسلامی کیلنڈر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال سال رمضان یکم مئی تک 30 دن جاری رہنے کی توقع ہے، اس کا مطلب ہے کہ 2 مئی کو عید الفطر کے اسلامی تہوار کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -