تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عید میلاد النبی ﷺکے پُرمسرت موقع پر یو اے ای کا اہم اعلان

عید میلاد النبی ﷺکے پُرمسرت موقع پر متحدہ عرب امارات نے شہریوں کے لئے اہم اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی میں انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر نے اعلان کیا کہ عوامی پارکنگ کی جگہیں نبی پاک ﷺ کے یوم ولادت کی تعطیلات کے دوران مفت میں فراہم کی جائیں گی۔

مفت پارکنگ ملک بھر کے تمام ٹولز آٹھ سے دس اکتوبر صبح 7.59 تک مفت ہونگے، اسکے علاوہ سرکاری تعطیل کے دوران مصفحہ ایم اٹھارہ ٹرک پارکنگ لاٹ میں پارکنگ مفت میں فراہم کی جائیں گی۔

حکام نے اعلان کیا کہ دارالحکومت میں تمام کسٹمر ہیپی سینٹر بند رہیں گے اور صارفین آئی ٹی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے تمام خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سلطنت عمان تاریخ رقم کرنے کے قریب

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاول کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ نجی شعبے کے ملازمین کو آٹھ اکتوبر بروز ہفتہ کی چھٹی کے ساتھ اُجرت بھی ملے گی۔

نبی اکرم ﷺ کا یوم ولادت 12 ربیع الاول کو مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے، مبارک دن کے موقع پر مسلمانوں کیلئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس دن روزہ رکھ کر یا پھر قرآن مجید کی تلاوت کر کے اللہ پاک سے روحانی طور پر جڑنے میں گزاریں۔

Comments

- Advertisement -