اشتہار

یو اے ای نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرانے کی یقین دہانی کروادی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یو اے ای پاکستان میں 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر سے نہیں نکالے گا، یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای حکومت سے رول اوور کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس با جو رول اوور ہوگا اس کی مدت زیادہ ہوگی۔

یہ پڑھیں: یو اے ای میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن نے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالا ہے، ان کے وژن سے پاکستان کو خارجہ امور میں مسلسل کامیابیاں ملیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی عالمی برادری میں مقام اور مرتبے کو دنیا تسلیم کرتی ہے، پاکستان عالمی برادری میں اعلیٰ مقام کے کئی درجے بلند ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہر سطح پر کامیابی ملی ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر بھارت کے غاصبانہ تسلط کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں