تازہ ترین

دبئی:‌ ضرورت مند مریضوں‌ کا مفت علاج کرنے والا پاکستانی ڈاکٹر

دبئی میں ضرورت مند مریضوں کا مفت علاج کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر نے امارات میں مقیم افراد کے دل جیت لیے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے جنرل سرجن ڈاکٹر فیصل دبئی میں رضاکارانہ طور پر مریضوں کو مفت علاج اور مشاورتی خدمات فراہم کررہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ’سماجی کام کر کے  جو قلبی سکون اور راحت محسوس ہوتی ہے وہ اپنے ذات کے لیے کچھ کر کے حاصل نہیں کی جاسکتی’۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فیصل اکرام متحدہ امارات میں قائم ہونے والے پہلے غیرمنافع بخش طبی مرکز پاکستان میڈیکل سینٹر میں رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ ادارہ گزشتہ تقریباً ایک سال سے دبئی میں کام کررہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل اکرام نے اس ادارے کے قیام کے پیچھے پوشیدہ دلچسپ کہانی بھی بیان کی اور بتایا کہ ’پاکستان ایسو سی ایشن دبئی نے 2009 سے ہر ماہ کے آخری جمعے کو مفت طبی کیمپوں کا سلسلہ شروع کیا، جس کے بعد اس بات کو محسوس کیا گیا کہ مہینے میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا قیام کافی نہیں، ضرورت مندوں کو علاج اور ادویات کے لیے بھی مدد کی ضرورت تھی۔

مزید پڑھیں: دبئی کا رہائشی ویزا؛ ایمریٹس کا پاکستان سے پروازوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں مقیم پاکستانیوں پر قسمت مہربان! دو رائڈرز کو 21،21 لاکھ روپے کا بونس

اسے بھی پڑھیں: قسمت مہربان، دبئی میں مقیم پاکستانی لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا

انہوں نے بتایاکہ ’ابتدا میں ہمارے ساتھ چند ڈاکٹرز تھے جو علاج کے ساتھ مریضوں کو قیمتی مشورے بھی دیتے تھے، پھر ہم نے مریضوں کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے انہیں ذیابیطس، ہائی بلڈپریشر اور دل کے عارضے کی ادویات مفت فراہم کرنا شروع کیں‘۔

ڈاکٹر فیصل اکرام نے بتایا کہ ’ادویات کی مفت تقسیم کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے دل کھول کر ہماری مدد کی جبکہ مقامی دوا ساز کمپنیوں نے بغیر کسی منافع کے ہمیں ادویات فراہم کیں، بعد ازاں ہم نے دائرہ کار کو مزید بڑھایا اور لیبارٹری قائم کر کے امراض کی تشخیص کے ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا‘۔

’اس کامیابی کے بعد ہم نے اسپتال میں مریضوں کو داخل کرنے کے انتظامات کیے،  کمیونٹی نے ضرورت مندوں کی طبی دیکھ بھال اور ان کی مدد حاصل کرنے کی اجازت دی، ایک وقت کے بعد کلینک کے قیام کی ضرورت محسوس ہوئی تو ہم نے مقامی حکام سے رابطہ کر کے اکتوبر 2020 میں میڈیکل سینٹر کھولنے کی اجازت حاصل کی’۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات، پاکستانی بہترین ڈرائیورز قرار، سروے رپورٹ‌ جاری

رپورٹ کے مطابق پی ایم سی دبئی کی واحد سماجی تنظیم ہے جسے اماراتی حکومت نے قانون میں دفعات کے بعد صحت کی سرگرمیاں جاری رکھنے کا خصوصی اجازت نامہ فراہم کیا۔ جس پر ڈاکٹر اکرام سمیت پی ایم سی کے تمام ڈاکٹرز اور انتظامیہ نے اماراتی حکومت کا شکریہ ادا بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -