تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یو اے ای: پاکستانی نوجوان نے سب کے دل جیت لیے

عجمان: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی نوجوان نے خاتون کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی 58 سالہ خاتون عجمان مرینا کے قریب پانی میں ڈوب رہی تھی پاکستانی نوجوان نے خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا۔

محمد ناگمان نے بتایا کہ وہ جب مرینا کے قریب چہل قدمی کررہے تھے تو خاتون مدد کے لیے پکار رہی تھیں وہ ساحل کی طرح دوڑے اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اسے پانی سے نکالنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگادی۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کو بچانے کے بعد انتظامیہ نے سول ڈڈیفنس کو بلایا اور حکام کے انتظار میں خاتون کو سانس لینے میں مدد کے لیے سی پی آر کا آغاز کیا۔

میڈیکس کے پہنچنے کے بعد خاتون کو طبی امداد دی گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

جامع سٹی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر غیث خلیفہ سالم الکعبی نے کہا کہ عجمان پولیس نے ہمیشہ کمیونٹی کے ممبران کی تعریف کی ہے اور ایسے افراد کے اقدامات کو سراہا جاتا ہے جو لوگوں کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ناگمان کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے پولیس نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا، محمد ناگمان نے بھی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہیں نے جو کیا وہ ان کا اخلاقی فرض تھا۔

Comments

- Advertisement -