یو اے ای (18 جون 2026): دبئی میں پاکستانی سفارتخانے نے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔
دبئی میں پاکستان قونصلیٹ جنرل نے اعلان کیا ہے کہ پاسپورٹ کی خدمات حاصل کرنے والے درخواست دہندگان کو اب پیشگی اپائنٹمنٹ بک کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ پاسپورٹ بنوانے کے لیے کسی بھی روز دفتری اوقات میں قونصل خانے آ سکتے ہیں۔
ایک پیغام میں قونصل خانے نے کہا کہ درخواست گزار پیر سے جمعرات صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان دفتر جا کر پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ جمعہ کو، سروس صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے تک دستیاب ہو گی۔
قونصلیٹ نے واضح کیا کہ نظرثانی شدہ انتظامات کا مقصد درخواست دہندگان کو بغیر پیشگی شیڈولنگ کے پاسپورٹ خدمات تک براہ راست رسائی کی اجازت دینا ہے۔
5 سالہ مدد کے پاکستانی پاسپورٹ کی نئی فیس:
شیڈول کے مطابق، 36 صفحات پر مشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRP) کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو عام پراسیسنگ کٹیگری کے تحت AED 110 ادا کرنے ہوں گے، جبکہ فوری اجرا کی فیس AED 180 مقرر کی گئی ہے۔
72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے زمرے کے لیے، عام پروسیسنگ فیس 200 درہم مقرر کی گئی ہے۔ فوری سروس کا انتخاب کرنے والوں سے 325 درہم وصول کیے جائیں گے۔
ان کے علاوہ 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے درخواست گزار عام کارروائی کے لیے 220 درہم جب کہ پاسپورٹ کے فوری اجرا کیلیے 435 درہم فیس ادا کریں گے۔
10 سالہ مدت کے پاکستانی پاسپورٹ کی نئی فیس:
36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس نارمل پروسیسنگ کے لیے 160 درہم مقرر کی گئی ہے جب کہ فوری اجرا پر 270 درہم ادا کرنا ہوں گے۔
72 صفحات کے زمرے کے لیے، درخواست گزار عام سروس کے لیے 300 درہم، جب کہ فوری کارروائی کے لیے 485 درہم مقرر ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے زمرے میں عام پراسیسنگ کے لیے 325درہم فیس مقرر ہے جب کہ فوری اجرا کے لیے 650 درہم ادا کرنا ہوں گے۔


