تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سفری پابندی: یو اے ای سے اہم خبر آگئی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی پروازوں پر پابندی میں 10 دن کی توسیع کردی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والی پروازوں پر عائد پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کردی، سفری پابندی میں توسیع کرونا کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کی گئی ہے۔

یو اے ای کے شہریوں، اماراتی گولڈن ویزا رکھنے والے غیرملکی شہریوں اور سفارتی مشن کے افراد کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اماراتی شہریوں اور گولڈن ویزا رکھنے والے وہ افراد جن کی پروازیں معطل ہوئی ہیں ان کے ٹکٹس پرواز کی بحالی تک قابل استعمال رہیں گے۔

ایسے مسافروں کو یو اے ای میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جنہوں نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش یا سری لنکا کا 14 دن کے اندر دورہ کیا ہو اور اب ان ممالک کے علاوہ کسی اور ملک سے امارات آنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یو اے ای نے کورونا کے باعث ایشیائی ممالک کی پروازوں پر پابندی 13 مئی کو عائد کی تھی جبکہ بھارت سے پروازوں پر پابندی 24 اپریل کو عائد کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -