تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ پر 133 ممالک کے لیے ویزہ فری سفر

دبئی : متحدہ عرب مارات کا پاسپورٹ خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ ویزہ فری سفری سہولیات مہیا کرنے والا پاسپورٹ بن گیا ہے جب کہ رواں سال دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کرنے والا پاسپورٹ بھی یو اے ای کا ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے گزشتہ دس برس کی نسبت اس سال کے آغاز ہی میں 33 ویں نمبر پر آگیا ہے جب کہ گزشتہ سال کے اختتام پر اس کا نمبر 23 واں تھا۔

بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں سب پہلے نمبر پر جرمنی کا پاسپورٹ براجمان ہے جس کے تحت وہاں کے شہری 177 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں اسی طرح دوسرے نمبر پر آنے والے سنگاپور پاسپورٹ کے ذریعے 176 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جاسکتا ہے.

خیال رہے رواں سال کے آغاز ہی میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورت 23ویں نمبر سے 33 ویں نمبر پر آگیا ہے جو اس وقت گزشتہ برس کے 121 ممالک کے مقابلے میں اس سال 133 ممالک کے لیے ویزہ فری سفری سہولیات فراہم کرتا ہے۔

گزشتہ دس برس میں متحدہ عرب امارات میں ترقیاتی کاموں، جدید سہولیات کی فراہمی، کاروبار و ملازمت کے وسیع مواقع اور تیز ترقی سے دنیا بھر میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب رہا ہے اور صرف کاروبار اور ملازمت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے سیاح یہاں سیر و تفریح کے لیے بھی دوڑے دوڑے چلے آتے ہیں.

Comments

- Advertisement -