دبئی (30 ستمبر 2025): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اکتوبر کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کی سرکاری قیمتوں کا اعلان کیا، نظرثانی شدہ نرخوں کا اطلاق بدھ یکم اکتوبر سے ہوگا اور یہ پورے مہینے نافذ رہیں گی۔
سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.70 سے بڑھا کر 2.77 درہم فی لیٹر، اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.58 سے بڑھا کر 2.66 درہم فی لیٹر، ای پلس 91 پیٹرول کے نرخ 2.51 سے بڑھا کر 2.58 درہم فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2.66 سے بڑھا کر 2.71 درہم فی لیٹر کر دی گئی۔
یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ عالمی خام تیل کی منڈی کے رجحانات کے تحت ہے۔ یہ تبدیلیاں ملک بھر میں نقل و حمل اور اشیا کی لاگت پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ کے آخر میں ایندھن کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے تاکہ ملکی نرخوں کو عالمی منڈی کے رجحانات کے مطابق رکھا جا سکے۔
یہ ماہانہ نظام شفافیت اور لچک فراہم کرنے کیلیے بنایا گیا ہے جس سے ڈرائیوروں کو کسی بھی تبدیلی کے بارے میں پیشگی اطلاع مل جاتی ہے۔
اکتوبر کیلیے نظرثانی شدہ قیمتیں بدھ یکم اکتوبر سے نافذ ہوں گی جس سے ڈرائیوروں کو اپنے ایندھن کے بجٹ کی پیشگی منصوبہ بندی کرنے کا موقع ملے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


