منگل, جون 9, 2026
اشتہار

یواےای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں اپریل 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی ایندھن کی قیمتوں کی کمیٹی نے اتوار کو اپریل 2024 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.15 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو کہ 3.03 درہم فی لیٹر تھی۔

اسپیشل 95 کی قیمت 3.03 فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے ڈی ایچ 2.92 فی لیٹر تھی۔ ای پلس 91 کیٹیگری کا پیٹرول 2.96 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جو مارچ میں 2.85 درہم فی لیٹر تھا۔

اپریل کے لیے ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت اب 3.09 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 3.16 درہم فی لیٹر تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں