تازہ ترین

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت 12 فیصد اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 4.63 درہم مقرر ہوگئی جو پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً 261 روپے بنتی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 4.76 درہم مقرر کی گئی ہے جو تقریباً پاکستانی 268 روپے بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں 4 ماہ میں پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا تھا۔

ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 14 روپے 85 پیسے اضافے سے 248 روپے 74 پیسے لیٹر ہوگئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -