منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس پر عملدرآمد منگل یکم مارچ سے ہوگا۔

سپر 98 پیٹرول جو فروری میں ایک لیٹر 2.94 درہم میں فروخت ہورہا تھا مارچ میں اضافے کے بعد 3.23 درہم میں دستیاب ہوگا، قیمت میں 29 فلس فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح سپر 95 جو فرروری میں 2.82 درہم فی لیٹر دستیاب تھا مارچ میں اس کی قیمت میں 30 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے اب 3.12 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔

اے پلس 91 جو فروری میں 2.75 درہم فی لیٹر تھا یکم مارچ سے اس کی قیمت 3.05 درہم ہوگی اس میں بھی 30 فلس کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈیزل کے نرخ میں بھی 31 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 3.19 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ فروری میں ڈیزل 2.88 ڈرہم فی لیٹر دستیاب تھا۔

یاد رہے کہ امارات کی وزارت توانائی و صنعت پٹرول او ڈیزل کے نرخ ماہانہ کی بنیاد پر طے کرتی ہے، امارات میں گزشتہ ماہ فروری میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کےنرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں