تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ماہ مئی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس فالو اپ کمیٹی کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت مئی میں 2.30 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ رواں ماہ سپر 98 پیٹرول 2.29 درہم فی لیٹر تھا۔

اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت اب 2.18 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اس سے قبل اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.17 درہم فی لیٹر تھی۔

رپورٹ کے مطابق ای پلس 91 فیول کی فی لیٹر قیمت 2.11 درہم ہوگی تاہم ڈیزل مئی کے مہینے میں 2.22 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں کم ہوکر 2.17 درہم فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی لائی جاتی ہے۔

وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں لاگو کی جاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -