یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں ماہ دسمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ دسمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی۔
پیٹرولیم پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق دسمبر کے لیے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.80 درہم سے کم کرکے 2.77 درہم کردی گئی ہے۔
اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کرکے 2.66 درہم فی لیٹر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ای پلس 91 پیٹرول دسمبر میں 2.61 درہم پر لیٹر کی جگہ 2.58 درہم فی لیٹر پر دستیاب ہوگا جبکہ ڈیزل 2.81 درہم فی لیٹر کی بجائے 2.77 درہم فی لیٹر پر ملے گا۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے سامنے آنے کےبعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔