تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اماراتی پولیس نے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ابوظبی : اماراتی پولیس نے خفیہ اطلاع پر انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 18 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست و دارالحکومت ابوظبی کی پولیس کو ہیوی ڈیوٹی ٹرک کےخفیہ خانوں میں چھپاکر انسانی اسمگلنگ کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں تھی۔

ابوظبی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ انسانی اسمگلر العین شہر میں خطم الشكلة چوکی کے راستے سے 18 محنت کشوں کو غیرقانونی طورپر متحدہ عرب امارات منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس نے کسٹمز حکام کے ساتھ مشترکا کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کرنے والے 18 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

اماراتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے اسمگلنگ کے خوفناک منصوبے کی خبر دینے والے افراد کے نام ظاہر نہ کرتے ہوئےانہیں خراج تحسین پیش کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہم ملکی سلامتی اور انسانی جانوں کو خطروں میں ڈالنے والے کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کریں گے کیونکہ غیر قانونی طریقے سے ریاست میں داخل ہونے والے افراد ڈکیٹی، زیادتی، چوری اور قتل جیسی خوفناک و مجرمانہ وارداتوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

اماراتی پولیس نے واضح کیا کہ غیر قانونی طریقے سے یو اے ای میں داخلے کے بھیانک نتائج سامنے آتے ہیں اورایسی واداتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -