تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

تنخواہوں میں تاخیر پر یو اے ای کا احسن اقدام

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر سے متعلق شکایات درج کرانے کا طریقہ متعارف کرادیا ہے۔

اگر آپ متحدہ عرب امارات میں نوکری کررہے ہیں اور آپ تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر سے پریشان ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ اس حوالے سے کہاں شکایت درج کروائیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کے مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے۔

حکام نے ایک پورٹل متعارف کرایا ہے، جس کا نام مائی سیلری ہے، جو ملازمین کو موہری کے ساتھ شکایت درج کروانے کی سہولت فراہم کرتا ہے ، جس کے بعد خود وزارت معاملے کی تفتیش کرتی ہے۔

شکایات درج کروانے طریقہ درج ذیل ہے

سب سے پہلے مائی سیلری سروس پر جائیں، جو کہ موہری کی ویب سائٹ پر اور وزارت کی موبائل ایپ پر موجود ہے۔

دوسرے مرحلے میں بطور ملازم اپنی رجسٹریشن کریں ، جس کے لئے درج ذیل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

پاسپورٹ نمبر، قومیت، تاریخ پیدائش۔

پھر یوزر نیم کا انتخاب اور پاسپورڈ لگائیں۔

ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر فراہم کریں۔

اس کے بعد دو خفیہ سوالات کا انتخاب کریں اور ٹرم اینڈ کنڈیشنز پر کلک کریں۔

اپنی ای میل اور موبائل نمبر کی تصدیق کریں پھر آپ کو ون ٹائم پاسپورڈ موصول ہوگا۔

ون ٹائم پاسپورڈ درج کرنے کے بعد آپ کو ای میل ایڈریس پر تصدیقی لنک کے ساتھ تصدیقی ای میل بھیج دی جائے گی۔

پھر ملازمین کے لئے سروسز کا انتخاب کریں اور اس میں ‘ مائی سیلری ‘ کے آپشن کا انتخاب کریں، اپنی تنخواہ میں ہونے والی تاخیر کے حوالے سے تفصیلات فراہم کریں۔

شکایات درج کروانے کے بعد وزارت خود سے متعلقہ محکمے کے ساتھ اس شکایت کی تفتیش کرے گی۔

یاد رہے کہ وزارت اس حوالے سے درج شکایت کی تفتیش کے دوران شکایت کنندہ کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھتی ہے، سروس پر عملدرآمدکا وقت پانچ دن ہے۔

 

Comments

- Advertisement -