جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

یو اے ای کے صدر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا طیارے چاندانہ ایئرپورٹ رحیم یار خان پر لینڈ کیا،وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

https://twitter.com/PakinUAE_/status/1618190016559316993?s=20&t=R1iVIsKQw6R3gnwyduSRrw

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کےسفارتخانے کی جانب سے ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ متحدہ عرب امارات کےصدرشیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کی۔

سفارت خانے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان تاریخی تعلقات،دوطرفہ تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں