منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

’ملک آسان شکار نہیں‘: صدر یو اے ای کا اسرائیل، امریکا، ایران کشیدگی پر پہلا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی (7 مارچ 2026): اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف مشترکہ جنگ کے آگاز کے بعد صدر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) محمد بن زاید النہیان کا عوامی سطح پر پہلا بیان سامنے آگیا۔

محمد بن زاید النہیان نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم حالت جنگ میں ہے، اپنے ملک، عوام اور خاندان کے رہائشیوں کیلیے اپنا فرض ادا کریں گے، متحدہ عرب امارات آسان شکار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یو اے ای خوبصورت ملک ہے، امارات کی کھال موٹی اور گوشت کڑوا ہے۔

قبل ازیں، یو اے ای کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائل حملوں اور ڈرونز کا جواب دیا جا رہا ہے، عوام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ سرکاری ذرائع سے آنے والی معلومات پر انحصار کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں