اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات، قیدی کو انوکھی حرکت مہنگی پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی جیل میں قید شخص نے شور کی وجہ سے فائر الارم کو اتار دیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی جیل میں قید شخص نے اپنے بیرک میں نصب فائر الارم کو اس لیے ہٹایا کہ وہ بار بار بجتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سزا اور اصلاحی اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اندر لگے فائر الارام کو ہٹانے والے عرب قیدی کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش کی۔

پولیس کے مطابق جیل میں سزا کاٹنے والے عربی شخص نے پہلے تو الارم اتارنے کی تردید کی مگر پھر جب فوٹیج اُسے دکھائی گئی تو اُس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ملزم کو الارم ہٹانے کے جرم میں راس الخیمہ فوجداری عدالت میں یپش کیا گیا جہاں اُس نے جج کو بتایا کہ ‘ہر تھوڑی دیر بعد الارم بج جاتا تھا جس کی وجہ سے مجھے پریشانی ہوتی تھی، اس لیے اتار دیا‘۔

بیرک کے ایک اور قیدی نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ ملزم نے میز پر کھڑے ہو کر الارم رات کے اُس پہر اتارا جب اہلکار اور قیدی سو رہے تھے۔

چیف جج سمیع شقر کی سربراہی میں عدالت نے کیس فیصلہ جاری کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں