تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یواے ای: نجی اسکولوں نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نجی تعلیمی ادارے 16 دسمبر سے 6 جنوری 2019 تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے موسم سرما میں اسکولوں کی تعطیلات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق نجی اسکول 6 دسمبر سے 16 جنوری تک جبکہ سرکاری اسکولوں میں 16 دسمبر 2018سے 13 جنوری 2019 تک تعطیلات ہوں گی۔

اماراتی اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں نے موسم سرما کی تعطیلات میں دوران تعلیم پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔

یو اے ای میں قائم ایک اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ آشنا پرشانت کا کہنا ہے کہ ’اسکول میں پڑھنے والے بچوں کا زیادہ تروقت پڑھائی میں گرزتا ہے اور پورے ہفتے کا شیڈول بہت سخت ہوتا ہے۔

طالبہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں زیر تعلیم اکثر بچوں کا روزانہ کا معمول صبح اسکول جانا ، پھر کوچنگ سینٹر میں پڑھنا اور گھر آکر بھی آدھی رات تک اسٹڈی میز پر پڑھنا ہوتا ہے۔

ایک اورطالبہ کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں گرمیوں کی تعطیلات سے بہتر ہوتی ہیں کیوں ان چھٹیوں میں موسم بہت اچھا ہوتا ہے، جس میں ہم ہائیکنگ اور ٹریکنگ کرسکتے ہیں۔

طالبہ نے بتایا کہ دبئی میں شاپنگ فیسٹول کا آغاز ہونے والا ہے اور  دبئی میں قائم منصوعی دنیا’گلوبل ولیج‘ گھومنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

Comments

- Advertisement -