جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

متحدہ عرب امارات، نئے سال کی آمد پر ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات نے نئے سال کی آمد کے موقع پر نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم تنخواہ یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت انسانی وسائل نے بتایا کہ یہ نئے قوانین ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم کے تمام عمل پر لاگو ہوں گے۔

وزارت کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے آجر کو اسمارٹ ایپلیکیشن اور دیگر سروس چینلز کے ذریعے خودکار پیغامات بھیجے جائیں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اگر تنخواہ میں اضافہ نہ کیا گیا تو یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم سے کم تنخواہ والے اماراتی ملازمین کے ورک پرمٹ نئے، تجدید یا ترمیم شدہ کے لیے کوئی درخواست جاری یا پروسیس نہیں کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر تنخواہیں 30 جون 2026 تک نہ بڑھائی گئیں تو یکم جولائی سے تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

انڈونیشیا نے شہریت کیلیے درخواستیں طلب کر لیں

واضح رہے کہ گزشتہ قواعد کے تحت اماراتی شہریوں کے لیے نجی شعبے میں کم از کم تنخواہ کا قانونی معیار 5 ہزار درہم تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں