منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

متحدہ عرب امارات نے ایران سے سفیر واپس بلالیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران کے میزائل حملے کے بعد تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے اور سفیر سمیت تمام سفارتی عملہ واپس بلالیا۔

اس حوالے سے یو اے ای وزارت خارجہ کئے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کرتے ہوئے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایرانی حملوں کے بعد اپنے سفارتی مشن کے تمام ارکان کو واپس بلارہے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایرانی میزائل حملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے جس میں ایران نے رہائشی علاقوں، ہوائی اڈوں، بندگاہوں کو نشانہ بنایا۔

یو اے ای وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی میزائل حملے شہری مقامات پر جارحیت کے مترادف ہیں، جن سے بے گناہ شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات نہ صرف علاقائی و عالمی سلامتی اور استحکام بلکہ توانائی کے تحفظ اور عالمی معیشت کے استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے کی سروسز معطل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں