ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

خرق جزیرے پر حملے میں اماراتی سرزمین استعمال! یو اے ای نے ایرانی الزام مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات نے خرق جزیرے پر حملے میں اماراتی سرزمین کے استعمال ہونے کے الزام کو مسترد کردیا۔

تفصیلاتے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایران کے ان الزامات کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے جزیرہ خرق پر ہونے والے حملے میں اماراتی سرزمین استعمال کی گئی۔

اماراتی صدر کے سینئر سفارتی مشیر انور قرقاش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا موقف واضح ہے اور اس حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا "ملک کو اپنا دفاع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، لیکن ہم ہمیشہ دلیل اور منطق کی بنیاد پر سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔”

انہوں نے ایرانی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ‘کنفیوژن کا شکار’ قرار دیا اور کہا کہ تہران کی موجودہ حکمت عملی میں کوئی سیاسی ذہانت نظر نہیں آتی۔

انور قرقاش نے تہران کو مشورہ دیا کہ وہ جارحانہ بیانات اور حملے روک کر بات چیت اور سفارتی کوششوں کی طرف آئے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ نے ایران کے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرہ خرق پر حملے کے لیے راس الخیمہ اور دبئی کے قریبی علاقوں کو استعمال کیا۔

تاہم متحدہ عرب امارات نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں