The news is by your side.

Advertisement

متحدہ عرب امارات کا پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق بڑا اعلان

دبئی : متحدہ عرب امارات نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث 400 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ، دو خصوصی پروازوں سے قیدیوں کو وطن منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کورونا وائرس کے باعث یو اے ای میں پاکستانی قیدیوں کووطن واپس بھیجاجائے گا، پاکستانی قیدیوں کو حکومت پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والی مفاہمت کے تحت قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔

یو اے ای سفارتخانے کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں قید400پاکستانیوں کو رہاکیاگیاہے ، دوخصوصی پروازوں سے قیدیوں کو وطن منتقل کیا جائے گا۔

سفارتخانے کے مطابق 2 خصوصی پروازیں فیصل آباداورپشاورلینڈکریں گی ، اس سلسلے میں ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے سے مل کر کام کررہے ہیں۔

پاکستان نے بھی متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لئے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

خیال رہے یواےای میں کوروناوائرس کےمزید412کیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 4933 ہوگئی ہے جبکہ
اب تک 28 افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق یواےای میں کوروناوائرس سےصحت یاب ہونے والوں کی تعداد933 ہوگئی ہے۔

خیال رہے عالمی سطح پر کرونا وائرس نے 20 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر دیا ہے، وائرس کی زد میں آ کر اب تک 1 لاکھ 26 ہزار 754 مریض ہلاک ہو چکے ہیں ۔

وائرس دنیا کے 210 ممالک اور علاقوں کو لپیٹ میں لے چکا ہے، اور اس کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے، دوسری طرف کئی ممالک میں وائرس کی روک تھام اور علاج کے سلسلے میں بھی تحقیقات جاری ہیں، ایسی ادویہ اور ویکسین پر تجربات ہو رہے ہیں جن سے کو وڈ نائنٹین کو غیر مؤثر کیا جا سکے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں