بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

اماراتی پولیس کا شہریوں کو انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

اماراتی پولیس نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ دھوکہ بازوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز جن میں شپمنٹ کی وصولی کا کہا جاتا ہے سے ہوشیار رہا جائے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایسی ای میلز لوگوں کو موصول ہورہی ہیں جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ ’آپ کا پارسال آیا ہے جسے وصول کرنے کے لیے تین درھم کی فیس ادا کریں۔

جعل سازوں کی جانب سے فیس کی ادائیگی کے لیے (جعلی) لنک بھیجا جاتا ہے جس پر کلک کرنے سے تمام معلومات ان تک منتقل ہوجاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سائبرکرائم ایجنسیز نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ایسی ای میل پر دیے گئے لنک کو ہرگز کلک نہ کریں تاکہ آپ کی معلومات محفوض رہیں۔

کویتی شہریت سے متعلق اہم خبر، بادشاہ نے حکم جاری کردیا

اس ضمن میں ’امارات الیوم اخبار‘ نے بتایا کہ انہیں یومیہ متعدد کالز کے ذریعے یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ ای میل اورسوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ایسے پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ’معمولی سی فیس ادا کرکے اپنی شپمنٹ کلئیرکرائیں‘۔

ابوظبی پولیس نے بھی جعل سازوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے پیغامات پرتوجہ نہ دیں جن میں پارسل کی وصولی کیلیے کہا گیا ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں