ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

یو اے ای میں ادویات لے جانے سے متعلق اہم قوانین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ادویات لے جانے کے حوالے سے انتہائی سخت قوانین لاگو ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کو کڑی سزاؤں اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے متحدہ عرب امارات جانے والے شہریوں کو ادویات سے متعلق سخت قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے، ذاتی استعمال کے لیے ادویات لے جانے کے لیے درج ذیل اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔

بیورو کی آگاہی مہم میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی مسافر صرف اپنی ضرورت کے مطابق محدود مقدار میں ادویات ساتھ رکھیں اور زائد مقدار لے جانے سے گریز کریں۔

اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ نشہ آور اشیا اور ممنوعہ ادویات متحدہ عرب امارات میں سختی سے ممنوع ہیں، جبکہ بعض ایسی ادویات بھی پابندی کے زمرے میں آتی ہیں جن میں کوڈین یا دیگر نشہ آور اجزاء شامل ہوں۔

UAE medicines

حکام کے مطابق بغیر سرکاری اور غیر مستند نسخے کے ادویات اپنے ساتھ لے کر جانا غیر قانونی تصور کیا جا سکتا ہے، اس لیے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹر کا باقاعدہ تصدیق شدہ نسخہ ہمراہ رکھیں۔

آگاہی پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا ہو سکتی ہے، بعض معاملات میں جرمانے کی رقم 20 ہزار درہم سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سفر سے قبل متحدہ عرب امارات کے ادویات سے متعلق تمام قواعد و ضوابط سے مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ کسی بھی قانونی مشکل سے بچا جاسکے۔

یو ای اے میں منشیات پر سزائیں کیا ہیں؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں