منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

متحدہ عرب امارات، اسکولوں سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بچوں کی صحت اور نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے غذا اور مشروبات سے متعلق نئے سخت قوانین کا نفاذ کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کھانے پینے کی درجنوں اشیا سمیت جَنک فوڈز کی فروخت اور اُسے ساتھ لانا ممنوع قرار دے دیا ہے۔

اماراتی محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اقدامات بچوں میں صحت مند غذا کے انتخاب کو فروغ دینے، ان کی توجہ اور تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے، اور طویل مدت میں بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں تعلیمی حکام کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں درج ذیل قسم کی اشیاء اسکول کیمپس، کینٹین یا طلبا کے لنچ باکسز میں لانا اور استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پابندی کی زد میں آنے والی اشیاء میں سافٹ ڈرنکس (کاربونیٹیڈ)، انرجی اور شوگر والے مشروبات، چاکلیٹس، آلو کے چپس اور دیگر پروسیسڈ اسنیکس، مٹھائیاں، کیک، ڈونٹس اور دیگر زیادہ شوگر والے میٹھے اور تلی ہوئی غذائیں جیسے فرائز، فلافل، سموسے وغیرہ شامل ہیں۔

پروسیسڈ گوشت اور زیادہ نمک یا چکنائی والے کھانے، مصنوعی رنگ، فلیورز اور زیادہ شوگر والے جوسز پر پابندیاں بچوں میں موٹاپا، ذیابیطس اور دیگر صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے لگائی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسکول انتظامیہ کو طلبا کے لنچ باکسز کی چیکنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ممنوع اشیاء کا استعمال روکا جاسکے۔

متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ

اسکول کی فائرمنٹ اور کینٹینز میں صرف صحت مند اور متوازن خوراکیں فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جیسے تازہ پھل، کم چکنائی والے دودھ، دہی، روِسٹڈ یا بیکڈ غذائیں اور پانی بطور بنیادی مشروب ہی رکھی جائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں