تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اماراتی حکومت کا احسن اقدام

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے وبا سے لڑنے کے لیے طبی سامان سے بھرے دو کارگو طیارے تیونس پہنچا دیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے تیونس کو دی گئی یہ دوسری امدادی کھیپ ہے، اس سے قبل بھی طبی سہولیات اور آلات سے لدے جہاز تیونس پہنچائے جاچکے ہیں۔

یتونس میں تعینات اماراتی سفیر راشد محمد ال منصوری کا کہنا ہے کہ یہاں کورونا کی صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہوں، اسی ضمن میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

 The United Arab Emirates dispatched two cargo planes, which arrived in Tunisia on Wednesday, carrying 47 metric tons of medical supplies, including a number of respirators and oxygen cylinders, in support of Tunisia's drive to contain the COVID-19 pandemic. — WAM photos

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں وبائی بحران کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یو اے ای نے تقریباً 5 لاکھ کوروناویکسین کی ڈوز بھی تیونس کو فراہم کی۔

شاہ سلمان نے انسانی ہمدردی کی ایک اور نئی مثال قائم کردی

اسی طرح نومبر 2020 میں بھی کئی ٹن طبی سامان امارات کی جانب سے تیونس کو دیا گیا۔ وبا کے خلاف مشن کے تحت یو اے ای اب تک 135 ممالک کی مدد کرچکا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں سعودی فرمانروا کے فلاحی ادارے(کے ایس ریلیف) نے بھی طبی آلات اور سہولیات سے لدے دو طیارے تیونس پہنچائے تھے جو عالمی کورونا وبا سے مقابلے میں معاونت کررہے ہیں۔ تیونس کے صدر نے کورونا صورت حال کے پیش نظر سعودی حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -