The news is by your side.

یو اے ای: ماہ اکتوبر کے لئے پیٹرولیم کی قیمتیں کیا ہونگی ؟

دبئی: متحدہ عرب امارات ماہ اکتوبر کے لئے ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے آج یا کل ماہ اکتوبر کے لئے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کرنے جارہا ہے، جس کا بنیادی مقصد مقامی ایندھن کی قیمتوں کو عالمی قیمتوں کے برابر لانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین ماہ سے مسلسل مہینے کے آخری روز ایندھن کے نرخوں پر نظرثانی کا اعلان کیا جارہا ہے، اس سے قبل یہ اعلان مہینے کے آخری ہفتے میں کیا جاتا تھا۔

حکام نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سال دو ہزار پندرہ میں ایندھن کی قیمتوں میں ڈی ریگولیشن کے باعث یہ طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای نے کساد بازاری کے خدشے کے باعث مسلسل دو ماہ تک ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی تھی، حکام نے بتایا کہ ان دو ماہ کے دوران ایندھن کی قیمتوں 1.4 لیٹر کے قریب کمی کی گئی۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 3.20 ڈالر اضافے کے بعد 81 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں