تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب : ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بڑی خبر آگئی

دبئی : کورونا میں مبتلا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خصوصی دوا تیار کی گئی ہے، اس سلسلے میں یو اے ای اور برطانوی کمپنی کے تحت دوا کے ٹرائلز کیے جارہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں صحت کی حفاظت سے متعلقہ معروف کمپنی مبادلہ ہیلتھ کیئر نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی دوا ساز کمپنی کے ساتھ مل کر دوا کی آزمائش کی جارہی ہے۔

اس دوا کے سبب ذیابیطس کے مریضوں کو کورونا وائرس کے مرض کے اثرات پر قابو پانے میں بڑی مدد ملے گی۔

عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مبادلہ ہیلتھ کیئر برطانیہ کی مختلف دوائیوں اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق اشیا کی ریگولیٹری ایجنسی کے ذریعہ منظور شدہ مدافعتی دواکے لیے مالی اعانت کررہی ہے۔

مبادلہ ہیلتھ کیئر کے مطابق آزمائشی طور پر تیار کی جانے والی یہ خاص قسم کی دوا ہے جس سے کورونا میں مبتلا ذیابیطس کے مریضوں کو مدافعتی نظام میں مدد ملے گی۔

اس دوا پر آزمائشی کام 29 ستمبر سے شروع ہو چکا ہے۔ دوا کا استعمال ان مریضوں پر کیا جا رہا ہے جو کورونا وائرس کی علامات کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔

مبادلہ ہیلتھ کیئر کے سربراہ عبد اللہ عبد العزیز الشمسی نے بتایا ہے کہ ہمارے ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے قابل بنانے اور مقامی اور بین الاقوامی کوششوں کی مدد کے لئے درکار وسائل کی فراہمی کے لئے مبادلہ ہیلتھ کیئر نے مالی اعانت کی ہے جو اس وبائی مسئلہ کے حل کا باعث بنے گی۔

یہ کمپنی ایکسیلبر میڈیسن لمیٹڈ (ای ایم ایل) اور کئی دیگر نجی شراکت داروں کے ساتھ مل کر دواوں کی تحقیقی گرانٹ میں حصہ ڈال رہی ہے۔

ابتدائی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس کمپاونڈ میں ذیابیطس کا شکار افراد کی صحت کی حفاظت کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
برطانیہ کی ایکسیلبر میڈیسن لمیٹڈ (ای ایم ایل) کے بانی سر کرس ایونس نے کہا مبادلہ ہیلتھ کیئر اور ہمارے دوسرے شراکت داروں کی مالی اعانت ہمیں اس تحقیق کی رفتار کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آنے والے کچھ وقت کے لئے اس وائرس کے ساتھ زندگی گزارنی ہے۔ اگر یہ آزمائشی مرحلہ کامیاب رہا تو کمپاؤنڈ کو ڈاکٹروں کے ذریعہ ذیابیطس کے ایسے مریضوں کے لئے تجویز کیا جاسکتا ہے جو کورونا وائرس کی ابتدائی علامات ظاہر کرتے ہوں۔

Comments

- Advertisement -