تازہ ترین

کروناوائرس ، متحدہ عرب امارت نے اپنے شہریوں پر ایک اور بڑی پابندی لگادی

دبئی : متحدہ عرب امارت نے کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی وطن واپسی پر 2 ہفتے کے لئے پابندی لگادی، یہ پابندی ایسے تمام افراد کیلئے ہیں جو ملک سے باہر ہیں اور یو اے ای میں داخلے کا ویزا رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک سے باہر موجود اپنے تمام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہےاور ویزے بھی عارضی طور پر معطل کر دیئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایسے تمام افرادجوملک سے باہر ہیں اور یو اے ای میں داخلے کا ویزارکھتے ہیں وہ آئندہ دوہفتوں تک واپس نہیں آسکیں گے، پابندی پر اطلاق آج سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے کہا ہے کہ پابندی کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے، کرونا وائرس کے حوالے سے بھرپور احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

اماراتی حکام نے درخواست کی ہے کہ وہ تمام افراد جن کے پاس یو اے ای میں داخلے کا ویزا ہے اور ملک سے باہر ہیں ، وہ نئے احکامات پر عمل کریں۔

حکام کے مطابق ایسے افراد جو کاروباری مقاصد کیلئے متحدہ عرب امارات سے باہر ہیں وہ اماراتی قونصل خانوں سے رابطہ کریں، ان کو واپسی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائے گی اور جو لوگ چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں وہ بھی اپنی واپسی کیلئے اماراتی سفارتخانوں سے رابطہ کریں۔

خیال رہے متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 130سے تجاوز کرچکی ہے اور خدشہ ہے کہ اگلے چند روز میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

Comments

- Advertisement -