تازہ ترین

امریکا کو یواے ای سے سوال پوچھنا مہنگا پڑ گیا

متحدہ عرب امارات نے امریکا سے ہتھیاروں اور ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے ‏مذاکرات ختم کر دیے۔

امریکا کو یو اے ای سے ہتھیاروں اور ایف 35 طیاروں کے استعمال سے متعلق سوال پوچھنا مہنگا ‏پڑ گیا۔ اماراتی حکومت نے سوال پوچھنے پر 23 بلین ڈالر مالیت کے ہتھیار خریدنے کا معاملہ روک ‏دیا۔

واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے واشنگٹن کو مطلع کیا تھا کہ وہ 23 بلین ‏ڈالر کے ہتھیاروں کے معاہدے پر بات چیت کو معطل کر رہا ہے جس میں جدید ترین ‏F-35‎‏ ‏طیارے شامل ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کو ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا کہ متحدہ عرب امارات فروخت پر "بات ‏چیت کو معطل” کر دے گا تاہم پینٹاگون میں اس ہفتے کے آخر میں دونوں فریقوں کے درمیان ‏دیگر امور پر ہونے والی ملاقاتیں شیڈول کے مطابق ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کے ایک اہلکار نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ تکنیکی ضروریات، خود مختار ‏آپریشنل پابندیاں، اور لاگت، فائدے کے تجزیے کی وجہ سے معاہدے کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -