منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

یواےای کا مقیم افراد کی حفاظت کیلیے اہم اقدامات

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای میں مقیم افراد کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود بندش کے باعث پھنسے 500گولڈن ویزا ہولڈرز کی یو اے ای واپسی ممکن بنائی گئی۔

رہائشیوں کی فضائی اور زمینی راستوں سے واپسی کےعمل کو اور تیز بنایا گیا ہے جب کہ سفارتی مشنز سے مسلسل رابطوں کے ذریعے واپسی کےعمل کو تیز ومؤثر کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق قیادت کے "پیپل فرسٹ” وژن کے تحت مقیم افراد کی فلاح و سلامتی اولین ترجیح ہے اس لیے علاقائی کشیدگی کے آغاز سے ہی احتیاطی اور پیشگی اقدامات شروع کر دیے تھے متعلقہ حکام کی مسلسل نگرانی اور رابطوں سے رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یو اے ای نے بحرانوں سے نمٹنے کیلئے مضبوط ادارہ جاتی نظام اورحکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا، شہریوں،رہائشیوں اورزائرین کی سلامتی یو اے ای کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں