پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

یو اے ای؛ آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والے خبردار!

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو آئی فون اور آئی پیڈ پر انسٹال میل ایپ کا استعمال فوری روکنے کی ہدایت کردی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی ڈیجیٹل اتھارٹی نے آئی فون اور آئی پیڈصارفین کو ڈیوائسز میں پہلے سے انسٹال آئی میل ایپ سیکورٹی اور پرائیویسی خدشات کی بنیاد پر ہر گز استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ جس میں میل ایپ کی سیکورٹی میں کمزوریاں سامنے آنے کے بعد صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان کا ڈیٹا ہیکرز کے سامنے بے نقاب ہو سکتا ہے۔

رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بگس ہیکرز کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ بے نیتی پر مبنی ای میلز صارفین کو بھیج سکتے ہیں ، اور ان ای میلز پر کلک کرنے کے بعد غیردانستہ طور پر ڈیوائس کا کنٹرول ہیکرز کے قبضے میں چلا جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی اتھارٹی نے سفارش کی ہے کہ صارفین اس وقت تک متبادل میل ایپس کا انتخاب کریں جب تک کہ ایپل اٹھائے گئے سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لئے کوئی تدبیر نہیں کرتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں