تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک افغان سیریز سے متعلق اہم خبر

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز جو کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے اگلے سال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

یہ سیریز مختلف مسائل کی وجہ سے 2021 اور 2022 میں دو بار ملتوی کی جا چکی ہے لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے اگلے پانچ سالوں کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق متحدہ عرب امارات افغانستان کے ‘ہوم’ میچوں کی میزبانی کرے گا اس کے بعد میچز اب متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

سیکیورٹی خدشات نے دورہ کرنے والی ٹیموں کو افغانستان سے دور رکھا ہے۔

افغان کرکٹ ٹیم اب ’ہوم میچز‘ کس ملک میں کھیلے گی؟

کرکٹ بورڈز نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر ٹیسٹ کھیلنے والا ملک افغانستان ٹائر ٹو اماراتی ٹیم کے خلاف سالانہ تین میچوں کی T20 سیریز کھیلے گا۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے جنرل سکریٹری مبشر عثمانی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ACB کی حمایت کرتے ہوئے خوش ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کے پاس اپنی کرکٹ کے لیے ایک گھر ہو، ہم ہر سال متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے خلاف T20I میچوں کی سیریز کھیلنے پر راضی ہونے پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے بھی شکر گزار ہیں۔

Comments

- Advertisement -