منگل, جون 16, 2026
اشتہار

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کا ویزا ! بڑا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ورک ویزوں کی جلد بحالی کا اعلان کردیااور کہا تیاریاں اور ہوم ورک آخری مراحل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کے لیے یو اے ای کے ورک ویزے جلد دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں تمام ضروری تیاریاں اور ہوم ورک آخری مراحل میں ہے۔

یو اے ای کے سفیر نے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے وفد سے ملاقات کے دوران یہ اعلان کیا۔

وفد کی قیادت چیئرمین پوئپا سید رحمت علی شاہ کر رہے تھے، جبکہ ملاقات میں سیکرٹری جنرل ممتاز صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ اور دیگر ایگزیکٹو ممبران بھی شریک تھے۔

سفیر سالم الزابی نے پاکستانی محنت کشوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا "پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں۔ پاکستانی افرادی قوت نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں جو کردار ادا کیا ہے، وہ انتہائی قابلِ قدر ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ ورک ویزوں کے اجرا کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے اور بہت جلد اس حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئے گی۔ اس اقدام سے ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کے لیے یو اے ای میں روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔

چیئرمین پوئپا سید رحمت علی شاہ نے اماراتی سفیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورک ویزوں کی بحالی نہ صرف پاکستانی نوجوانوں کے لیے مفید ثابت ہوگی بلکہ اس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو بھی مزید استحکام ملے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں