تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

متحدہ عرب امارات، پیسے بچانے والی ایپ دوبارہ آگئی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور غیرملکی باشندوں کے لیے گزشتہ ماہ ایک اسمارٹ فون ایپ متعارف کرائی گئی تھی جس کی مدد سے وہ مفت میں آڈیو ، ویڈیو کال اور میسج کی دوستوں‌ کو بھیج سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں متعارف کرائی جانے والی ایپ نے چند ہی دنوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی تھی کیونکہ اس کو چلانے کے لیے علیحدہ سے کوئی ڈیٹا پیکج نہیں کروانا پڑتا۔

سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا تھا البتہ کمپنی نے وضاحت پیش کی تھی کہ ایپ بالکل محفوظ ہے اور صارفین اسے بغیر کسی خوف و خطرے کے استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جواب جمع کرانے کے بعد گوگل نے اپنے اسٹور پر اس ایپ پر سے پابندی ہٹا دی جس کے بعد ٹو ٹوک کو صارفین ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بڑی خوشخبری

گوگل کی جانب سے ایپ ہٹائے جانے کی وجہ پالیسی بتائی گئی تھی جبکہ ٹو ٹوک انتظامیہ نے کہا تھاکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایپ ناقابلِ استعمال ہے البتہ چند روز میں اسے بحال کردیا جائے گا۔

ٹو ٹوک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صارفین جلد گوگل اور ایپل اسٹور پر سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ گوگل پلے اسٹور کی جانب سے اجازت مل جانے کے بعد یہ ایپ اسٹور پر دستیاب ہے جبکہ آئی فون اسٹور پر تاحال اسے بند کیا ہوا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’ٹوٹوک‘ ایپ انٹرنیٹ کی مدد سے چلتی ہے جس کے ذریعے صارف آڈیو ، ویڈیو کال اور پیغامات کا تبادلہ بھی کرسکتا ہے ، صارف کو ایپلیکشن استعمال کرنے کے کوئی اضافی پیسے نہیں دینے پڑیں گے کیونکہ  یہ عام موبائل ڈیٹا سے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹو ٹوک میں بیک وقت 20 نمبرز کانفرنس کال کرسکتے ہیں،  صارفین کے لیے یہ سہولت بھی بالکل مفت ہے، موبائل ایپ متعارف ہونے کے بعد بہت سے غیرملکی باشندوں نے اس پلیٹ فارم کو جوائن بھی کیا اور دیگر کمپنیوں کی سہولت ختم کروادی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دبئی میں چلنے والی دیگر موبائل ایپ ماہانہ پچاس درہم فیس چارج کرتی جبکہ کال کے عوض ماہانہ 100 درہم اضافی رقم ادا کرنا پڑتی تھی۔

Comments

- Advertisement -